the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
روم: وسطی اٹلی میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی وسطی اٹلی میں 6.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، زلزلے کے باعث عمارتیں لرز کر رہ گئیں اور کئی منہدم بھی ہوگئیں جب کہ لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ حکام کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور تباہ ہونے والے عمارتوں کا ملبہ ہٹانے کا کام بھی جاری ہے۔



امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح کے وقت محسوس کئے گئے جب کہ اس کا مرکز جنوب مشرقی شہر پیروگیا سے 68 کلومیٹر دور تھا اور زمین میں اس کی گہرائی 108 کلومیٹر تھی۔ دوسری جانب اٹلی کے وزیراعظم میٹیو رینزی کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث تباہ ہونے والے گھر،چرچ اور دیگر عمارتیں حکومت دوبارہ تعمیر کرے گی۔ اس خبر کو بھی پڑھیں : اٹلی میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 247 ہوگئی
واضح رہے کہ رواں سال اگست میں اٹلی میں 6.2 شدت کے زلزلے نے شدید تباہی مچائی تھی جس کے باعث 245 افراد ہلاک اور 350 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جب کہ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس کے نتیجے میں کئی دیہات ملبے کا ڈھیر بن گئے تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.